حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ نے اپنی کتاب "لبّ اللباب در سیر و سلوک أولی الألباب" میں معرفتِ الٰہی کے متلاشی افراد کے لیے دو ایسے عملی طریقے بیان کیے ہیں جنہیں روحانی ترقی اور قلبی رکاوٹوں کے خاتمے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
علامہ طباطبائیؒ کے مطابق جن افراد کو ذہنی وسوسوں اور نفسانی خیالات سے نجات ملی اور جن کے لیے معرفتِ الٰہی کے دروازے کھلے، ان کی کامیابی عموماً دو راستوں میں سے کسی ایک کے ذریعے حاصل ہوئی۔
پہلا راستہ قرآن کریم کی تلاوت کے دوران اس حقیقت پر غور و فکر کرنا ہے کہ حقیقی قاری کون ہے۔ ان کے بقول جب انسان اس حقیقت کو دل سے محسوس کرتا ہے تو اس پر معرفت کے نئے دریچے وا ہوتے ہیں۔
دوسرا راستہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے توسل ہے۔ علامہ طباطبائیؒ فرماتے ہیں کہ سالکین راہِ خدا کے لیے امام حسین علیہ السلام کی خصوصی عنایت ہے اور آپؑ کی بارگاہ سے توسل باطنی حجابات اور روحانی رکاوٹوں کو دور کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
حوالہ: علامہ طباطبائیؒ، کتاب: لبّ اللباب در سیر و سلوک أولی الألباب، صفحہ 150.









آپ کا تبصرہ